جمعه 15/نوامبر/2024

‘عالمی یوم القدس’ پر اسرائیلی دہشت گردی ، ایک بچے سمیت دو فلسطینی شہید

اتوار 2-جون-2019

ماہ صیام کے آخری جمعۃ‌المبارک کے موقع پرپوری  دنیا میں عالمی یو القدس منایا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نےریاستی دہشت گردی کا مٍظاہرہ کرکے ایک بچے سمیت دو فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

جمعہ کے روز بیت المقدس جاتے ہوئے اسرائیلی فوجیوں‌نے مشرقی بیت لحم میں’مزموریا’ کے مقام پر 15 سالہ بچے کوعبداللہ لوئی غیث کو گولیاں‌مار کرشہید کردیا۔  جب کہ ایک فلسطینی شدید زخمی ہوگیا۔

ادھراسرائیلی فوج نے الخلیل شہرمیں الفوار پناہ گزین کیمپ میں ایک فلسطینی کو گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ دوسرے شہید فلسطینی کی شناخت مومن ابو طبیش کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 21 سال ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے یہ ریاستی دہشت گردی عالمی یوم القدس کے موقع پر کی گئی۔جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے غرب اردن اور القدس کو فوجی چھائونی میں تبدیل کردیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی