پانی انسانی زندگی کااہم جزو ہے اور اس کی انسانی صحت اور جسمانی نشونما میں اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا تاہم بعض پھلوں کے مشروبات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جو بعض اوقات انسانی صحت کے لیے پانی سے بھی زیادہ اہم ہوتےہیں۔
ان ہی میں ایک ‘الوفیرا’ نامی ایک پھل کا جوس ہے۔ یہ اکیسویںصدی کی پھلوںکی ایجادات میں ایک نیا پھل ہے جس کے انسانی صحت پر بے بہا فواید مرتب ہوتے ہیں۔
الولیفیرا خون میںکولسٹرول کی مقدار کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا، معدے کے السر سے بچاتا اور قبل از وقت بڑھاپے کو روکتا ہے۔ اس میں اینٹی آکسائیڈ مواد کے خواص پائے جاتےہیں۔
اس کے بعد چکندر کا جوس بھی جسمانی صحت کے لیے ٹانک سے کم نہیں۔ اس میں وٹا من اے، بی اور سی کے علاوہ پوٹائیشیم، میگنیشیم، ایسڈز اور اینٹی آکسائیڈ خواص موجود ہوتے ہیں۔
شاہ توت اور سیب کے جوس بھی صحت کے لیے بہت مفید سمجھاجاتا ہے۔ ان میں متعدد اقسام کے وٹامن اور طبی خواص پائے جاتے ہیں جو قوت مدافعت میں مدد دیتے ہیں۔