ہفتے کی شام شام کے اندر سے مقبوضہ فلسطین کےعلاقے جبل الشیخ میں اسرائیلی تنصیبات پر راکٹ حملہ کیا گیا۔ عبرانی میڈیا کے مطابق شام سے داغےگئےمیزائل سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تاہم میزائل گرنے کے بعد صہیونی حکام کی طرف سے خطرے کے سائرن بجائے گئے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ شام کے اندر سے داغے گئے دو میزائل جبل الشیخ کے مقام پر ایک ویران علاقے میں گرے۔ فوج اس واقعے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لے رہی ہے۔
