گذشتہ شب ایک لاکھ فلسطینی مسلمانوں نے مسجد اقصیٰ میں عشاء اور تراویح کی نماز میں شرکت کی۔ آج جمعۃ الوداع کے موقع پر 10 لاکھ فلسطینی مسلمانوں کی قبلہ اول میں آمد اور لیلۃ القدر کی عبادت میں شرکت متوقع ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی اوقاف کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعۃ الوداع کے موقع پر ایک ملین مسلمانوں کے قبلہ اول میں نماز جمعہ کا اہتمام کیا گیا ہے اور فلسطین بھر کے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ماہ صیام کا آخری جمعہ مسجد اقصیٰ میں ادا کرنے کی کوشش کریں۔ محکمہ اوقاف کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں لیلۃ القدر کے موقع پر ایک ملین نمازیوں اور عبادت گذاروں کے طعام وقیام کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
ادھر گذشتہ روز مسجد اقصیٰ میں نماز مغرب اور اجتماعی افطاری میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی۔ ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے بیرونی احاطوں میں اجتماعی شکل میں روزہ افطار کیا۔
ادھر سوشل میڈیا پر فلسطینیوں نے جمعۃ الوداع کے موقع پر ایک ملین فلسطینیوں کے قبلہ اول میں لانے کی مہم شروع کی ہے۔
فلسطینی سماجی کارکنوں نے 26 رمضان المبارک کو ماہ صیام کو آخری جمعہ میں لاکھوں فلسطینیوں کو قبلہ اول میں لانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔