قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں گھروں پر چھاپوں کے دوران 11 فلسطینی شہری اغوا کر لیے۔
فلسطینی سماجی کارکن کے مطابق قابض صہیونی فوج نے حماس کے 44 سالہ رہنمانادر صوافطة کو طوباس شہر میں انکے گھر پرچھاپہ مارنے کے بعد گرفتار کیا۔
دوسرے فلسطینی شہریوں کو الخلیل ، قلقیلیہ ، اور نابلس میں کارروائیوںکے دوران گرفتار کیا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق قیدیوں میں اپنی سزا پوری کرنے والے اسیران بھیشامل ہیں۔
قابض صہیونی فوج نے دعویٰ کیا کہ اسکے فوجیوں نے مغربی کنارے سے 11فلسطینیوں کو گرفتار کیا جو اسرائیل مخالف کاروائیوں میں ملوث تھے۔