شنبه 16/نوامبر/2024

فنڈز کی قلت کے باعث غزہ میں دو ہزار مکانات کی تعمیر تعطل کا شکار

منگل 28-مئی-2019

فلسطینی وزارت ہاؤسنگ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت غزہ کی پٹی میں جنگ سے قبل اور اس کے بعد کے تباہ شدہ مکانات میں سے 71 فی صد کی تعمیر مکمل کر چکی ہے جبکہ 2000 مکانات کی تعمیر ہنوز تعطل کا شکار ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں فلسطینی ہائوسنگ کے سیکرٹری ناجی سرحان نے بتایا کہ ان کے پاس فنڈز کی قلت ہے جس کے باعث 2000 مکانات کی تعمیر ابھی تک زیرتکمیل ہے۔ فنڈز کی کمی کی وجہ سے غزہ میں صنعت اور زراعت کے کئی منصوبے تعطل کا شکار ہیں۔

انہوں‌ نے مزید کہا کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 11 ہزار رہائشی فلیٹ مکمل طور پر تباہ ہو چکے تھے جب کہ جزوی طورپر متاثر ہونے والے مکانات کی  تعداد ایک لاکھ 62 ہزار تھی۔ اس کے علاوہ 9600 اقتصادی شعبےکی املاک متاثر ہوئیں۔ سنہ 2014ء کی جنگ میں تباہ ہونے والی بیشتر املاک کو بحال کر لیا گیا ہے۔ قاہرہ میں چار سال قبل ہونے والی ڈونر کانفرنس میں غزہ کی تعمیر نو کے لیے تین ارب 90 کروڑ ڈالر کی رقم  فراہم کرنے کے وعدے کئے گئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی