فلسطین میں ابلاغی آزادیوں پرنظر رکھنے والے ادارے’مدیٰ’ کی طرف جاری ایک بیان میں ‘فیس بک’ کی طرف سے فلسطین میں ہزاروں صفحات کی بندش کو ‘ابلاغی جارحیت’ قرار دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ‘مدیٰ’ کی طرف سےجاری کردہ ایک بیان میں کہاگیا ہےکہ فیس بک نے فلسطین میں ہزاروں صفحات کو بند کرکےمظلوم فلسطینیوں کے حقوق کی آواز دبانے کی کوشش کی ہے۔
خیال رہے کہ فیس بک نے 23 اور 24 مئی 2019ء فلسطینیوں کے سیکڑوں صفحات بند کر دیے تھے۔ ان میں سے 69 صفحات اہم شخصیات اور تنظیموں کے اور 58 صحافی اور دانشور شامل ہیں۔
ابلاغی آزادیوں پر نظر رکھنے والے ادارے کی طرف سےجاری بیان میں کہا گیا ہےکہ فیس بک نے فلسطینی صفحات بند کرکے فلسطینی مظالم پرآواز بند کرکے اسرائیلی ریاست کی طرف داری کی ہے۔