جمعه 15/نوامبر/2024

بحرین کانفرنس کا مقصد قضیہ فلسطین کا خاتمہ ہے: فلسطینی تنظیمیں

منگل 28-مئی-2019

فلسطینی دھڑوں نے بحرین اقتصادی ورکشاپ کو فلسطینی تصفیے کے خاتمے کا ذریعہ اور امریکی صدی کی ڈیل کے آغاز کا پہلا مرحلہ قرار دیا ہے۔

حماس، اسلامی جہاد، عوامی فرنٹ، جمہوری فرنٹ اور دوسرے معروف فلسطینی تنظیموں نے کہا کہ منامہ میں منعقد ہونے والی کانفرنس کا مقصد خطے میں اقتصادی، انسانی مسائل اور فرقہ ورانہ فسادات کے ذریعے فلسطینی عوام کے حقوق کا خاتمہ ہے۔

دھڑوں نے تصدیق کی کہ اس کانفرنس کا انعقاد، کسی بھی عرب یا فلسطینی کی شرکت، چاہے سرکاری یا ذاتی ہو فلسطینیوں کی پیٹھ، انکے قومی تصفیے اور انکی آزادی کی کوششوں اور قومی آزادی کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے برابر ہے۔

دھڑوں نے کافرنس میں شرکت نا کرنے والے تمام ممالک کے رہنماوں، اداروں اور افراد کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت موصول کرنے والے تمام ممالک سے کانفرنس کے بائیکاٹ کی اپیل کی۔

مختصر لنک:

کاپی