قابض اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے اور یروشلم کے مختلف علاقوں کاروائیوں کے دوران یونیورسٹی کے طلبا اور اینی سزا پوری کرنے والے اسیران سمیت 25 فلسطینی شہری اغوا کر لیے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ 17 فلسطینیوں کو رات گئے مغربی کنارے سے اغوا کیا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض صہیونی فوج نے نابلس میں فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپوں کے دوران ہزاروں شیکل ضبط کر لیے جو اسرائیل اور اسکے شہریوں کے خلاف مختلف کاروائیوں میں استعمال ہونے تھے۔
مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے جنین کے جنوب میں عرابة قصبے پر دھاوا بولا اور اپنی سزا پوری کر کے رہا ہونے والے اسیر محمد حمدان اور مصطفى العريضة کے گھروں پر دھاوا بولا لوٹ مار کی اور انہیں گرفتار کر لیا۔
قابض اسرائیلی فوج نے النجاح یونیورسٹی میں اسلامی بلاک کے ترجمان احمد درويش کو نابلس شہر میں انکے گھر سے اغوا کر لیا۔
ایک اور یونیورسٹی کے طالبعلم اور اسلامی بلاک کے کارکن ابراہیم ابو شالؤبب کو طولكرم کے شمال میں دير الغصون قصبے میں اسرائیلی فوج نے کاروائیوں کے دوران گرفتار کیا۔
قلقیلیہ کے مشرق میں عزون قصبے میں صہیونی فوج نے اپنی سزا پوری کرنے والے اسیر زكي رضوان کے گھر پر دھاوا بولا اور انہیں گرفتار کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
دوسرے دو اسیران جن کی شناخت حسني العمودي اور عوني الشخشير کے ناموں سے ہوئی کو صہیونی فوج نے نابلس میں انکے گھروں سے اغوا کیا۔
مغربی کنارے کے مختلف علاقوں صہیونی فوج نے کاروائیوں کے دوران بہت سے دوسرے شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
یروشلم میں حزما قصبے میں گھروں پر چھاپوں کے دوران صہیونی فوج نے آٹھ شہریوں کو اغوا کر لیا۔