چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کا غرب اردن اور القدس میں کریک ڈائون، 9 فلسطینی گرفتار

پیر 27-مئی-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں آج سوموار کو علی الصباح گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 9 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق سوموار کے روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری فلسطینی شہروں میں پھیل گئی اور اس نے گھر گھر تلاشی کے دوران 9 فلسطینی روزہ داروں کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج کی طرف سےجاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فلسطین کے مختلف شہروں میں تلاشی کے دوران 8 مشتبہ فلسطینی مزاحمت کاروں کو حراست میں لے لیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فوج نےغرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں العروب پناہ گزین کیمپ میں تلاشی کے دوران دیسی ساختہ ایک بندوق بھی قبضے میں لی گئی۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق الخلیل شہر میں تلاشی کے دوران فوج نے عثمان مصطفیٰ الجعبری اور سعید النتشہ کو حراست میں لیا جب کہ اذناکے مقام پر تلاشی کے دوران سابق اسیر لوئی سامی الطمیزی دورا میں سنجر کے مقام سے سابق اسیر عدی الشرباتی، جنین سے حمیدہ جمیل طحاینہ جب کہ مغربی القدس میں قطنہ کے مقام سے ھیثم فقیہ اور رام اللہ میں دیر ابو مشعل سے احمد عطا اور عمر الفار کو حراست میں لیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی