جمعه 15/نوامبر/2024

افطار کے بعد سر کے درد سے کیسے نجات پائی جائے؟

اتوار 26-مئی-2019

ماہ صیام کو جہاں ان گنت روحانی فواید کا مہینا، انسانی صحت کی حفاظت کا ذریعہ، رحمت، مغفرت اور جھنم کی آگ سے آزادی کا مہینا قرار دیا جاتا ہے وہیں روزے کے دوران بعض چیزوں میں بے احتیاطی ہمارے لیے مسائل بھی پیدا کرسکتی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق افطاری کے بعد بعض لوگ ہلکا یا درمیانے درجے کا سردرد محسوس کرتے ہیں۔بعض لوگ آدھے سر کے درد یعنی درد شقیقہ کی شکایت کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ افطاری کے وقت بہت زیادہ کھانا کھانے سے بھی سردرد ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب آپ خالی پیٹ ایک ہی وقت میں بہت زیادہ کھانا کھا لیں تو اسے ہضمم کرنے کے لیے آپ کا معدہ زیاد خون استعمال کرے گا۔ اس طرح اس کا بوجھ دماغ پر پڑے گا  جو سر درد کا موجب بن سکتا ہے۔

ماہرین یہ مشورہ دیتےہیں کہ افطاری میں کھجور، ایک کپ دودھ اور نماز مغرب کے کچھ دیر بعد ہلکا پھلکا کھانا صحت کے لیے مفید ہے۔

افطاری کے ایک یا دو گھنٹے بعد آپ زیاد کھانا کھا سکتے ہیں مگر بہتر کے لیےتھوڑابہت میٹھا کھا لیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی