اسرائیل کی فوجی عدالت سالم کی جانب سے زیرحراست فلسطینی طالب علم 22 سالہ عمار یاسر الاشقر کی قید میں مسلسل 10 ویں بار توسیع کی گئی ہے۔ عمار کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے ہے اور انہیں 27 جولائی 2019ء تک پابند سلاسل رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
فلسطینی طالب علم کے وکیل ریاض العارضہ نے بتایا کہ انہوں نے عوفر کی فوجی عدالت سے الاشقر کی رہائی کی درخواست دی تھی مگرملٹری پراسیکیوٹر کی سفارش پر اس کی رہائی کی درخواست مسترد اورقید میں 27 جولائی تک کی توسیع کی گئی ہے۔
ریاض الاشقر اس وقت مجد جیل میں پابند سلاسل ہیں۔ عمار یونی ورسٹی میں طب کے طالب علم ہیں اور اسرائیلی زندان میں بند ہونے کی وجہ سے اپنی تعلیم جاری رکھنے سے محروم ہیں۔