فلسطین اور لبنان کے درمیان بات چیت کے لیے فلسطینی تنظیموں کے نمائندوں اور لبنانی حکام کے درمیان بات چیت ہوئی ہے۔ اس بات چیت کا مقصد فریقین کے درمیان باضابطہ مذاکرات کی بحالی کی راہ ہموار کرنا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق لبنان فلسطین مذاکراتی کمیٹی کے چیئرمین اور سابق فلسطینی حسن منیمہ کی قیادت میں مذاکرات کیے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق لبنان میں حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر جہاد طہ نے کہا کہ لبنانی حکام کے ساتھ ملاقات کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان باقاعدہ بات چیت کا آغاز کرنا ہے۔
جہاد طہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی دھڑوں اور لبنان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور باقاعدہ بات چیت کا عمل آگے بڑھانے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لبنانی حکام کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔ بات چیت میں تنظیم آزادی فلسطین میں شامل جماعتوں کے 7 نمائندے شامل تھے۔
حماس رہ نما نے کہا کہ فلسطین اور لبنانی حکام کے درمیان بات چیت کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ جہاد طہ کا کہنا تھا کہ لبنانی قوم نے فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کی ہمیشہ حمایت کی اور فلسطینیوں کے انسانی، سماجی اور طبی حقوق کی فراہمی میں مدد کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کے جائز اور آئینی حقوق کے حصول کے لیے جدو جہد ہمارا حق ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کو بھی وہ تمام حقوق ملنے چاہئیں جو اس سے دیگر پناہ گزینوں کو فراہم کیے جاتے ہیں۔