جمعه 15/نوامبر/2024

امریکا قضیہ فلسطین کا منصفانہ حل کرائے: لبنانی صدر کا مطالبہ

ہفتہ 25-مئی-2019

لبنان کے صدر میشل عون نے امریکی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق امریکی کانگریس کی خارجہ کمیٹی کے چیئرمین الیوٹ انگل سے صدارتی محل میں ملاقات کے موقع پر لبنانی صدر نے کہا کہ امریکا کو قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے اپنا اخلاق فرض پورا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے امداد بند کر کے پناہ گزینوں‌ کے لیے نئی مشکلات پیدا کی ہیں۔ امریکی حکومت کو چاہیے کہ قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل کے ساتھ ساتھ فلسطینی پناہ گزینوں کے 71 سال سے حل طلب مسئلے کا حل نکالا جائے۔

لبنانی صدر کی طرف سے یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا فلسطین میں ‘امن منصوبے’ صدی کی ڈیل کو آگے بڑھانے کی تیاریاں کررہا ہے۔ جون میں امریکا عرب ممالک پر دبائو ڈال کر اپنے نام نہاد امن منصوبے کو قبول کرنے کے لیے سرگرم ہے۔

خیال رہے کہ لبنان میں پناہ گزین فلسطینیوں کی تعداد 4 لاکھ سے زیادہ ہے جو 12 مختلف مہاجر کیمپوں میں آباد ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی