فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں سیلہ الحارثیہ کے مقام پر قابض اسرائیلی فوجیوں نے ایک 15 سالہ فلسطینی بچے پر وحشیانہ تشدد کیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے راہ چلتے ہوئے فلسطینی بچے امجد یوسف زیود کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ حیفا ۔ جنین شاہراہ پیش آیا۔ قابض فوجیوں نے تشدد کے بعد فلسطینی لڑکی آنکھوں میں مرچیں پھینک دیں اور اسے تشویشناک حالت میں سڑک پر پھینک دیا گیا۔ اسے مقامی شہریوں نے اٹھا کر اسپتال پہنچایا جہاں اسے علاج کے لیے داخل کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ حالیہ ایام میں اسرائیلی فوج کی طرف سے غرب اردن کے مختلف شہروں میں نہتے فلسطینیوںکے خلاف پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔