چهارشنبه 30/آوریل/2025

رمضان کے آخری عشرے کی آمد، مسجد اقصیٰ کے دروازے معتکفین کے لیے کھل گئے

جمعہ 24-مئی-2019

ماہ صیام کے آخری عشرے کی آمد سے قبل مسجد اقصیٰ کے دروازے اعتکاف اور معتکفین کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ القدس کے فلسطینی مسلمان اور دوسرے شہروں سے جو درجوق روزہ دارہ قبلہ اول میں اعتکاف کے لیے اپنے نام درج کرا رہے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر الشیخ‌عمر الکسوانی نے بتایا کہ قبلہ اول میں اعتکاف کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔ صہیونی حکام کی طرف سے ماہ صیام کے اوائل سب اب تک مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کو زبردستی نکال باہر کرنے کی مجرمانہ کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔

الشیخ الکسوانی نے بتایا کہ مسجد اقصیٰ‌میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔ اعتکاف کی عبادت عید کا چاند دیکھے جانے تک جاری رہے گی۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کے شعبہ اطلاعات کے مطابق جمعرات کی شام 90 ہزار سے زاید نمازیوں نے مسجد اقصیٰ میں تراویح اور عشاء کی نمازیں ادا کیں۔

ماہ صیام کے اوائل سے اب تک اسرائیلی فوج چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران فلسطینیوں کو قبلہ اول سے بے دخل کرنے اور ان کی عبادت میں‌ رخنہ اندازی کی کوشش کرتی رہی ہے۔ صہیونی فوج اور پولیس کی طرف سے بار بار حملے فلسطینیوں کو قبلہ اول میں نمازوں، ذکر اذکار، تلاوت اور اعتکاف سے روکنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی