چهارشنبه 30/آوریل/2025

شدید گرمی کے باعث بیت المقدس میں کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی

جمعہ 24-مئی-2019

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں شدید گرمی کے باعث متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس میں گذشتہ روز درجہ حرارت 41 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث شہر میں متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔

القدس اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور گرمی کی لہر آئندہ ہفتے کے اوائل تک جاری رہے گی۔ القدس میں اوسط درجہ حرارت 14 درجے سینٹی گریڈ رہتا ہے۔

فلسطین کے علاوہ مصر میں اس وقت درجہ حرارت 44 درجے سینٹی گریڈ ہے۔ عراق میں آج جمعہ کو شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔

اردن میں درجہ حرارت 38 درجے اور لبنان میں 40 درجے سینی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ تاہم آئندہ ہفتے سے موسم میں تبدیلی کی توقع کی جا رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی