سه شنبه 13/می/2025

فلسطینیوں‌ کی قافلوں کی صورت میں نماز جمعہ کے لیے مسجد اقصٰی آمد

جمعہ 24-مئی-2019

ماہ صیام کے تیسرے جمعہ کے موقع پر فلسطین کے مختلف شہروں سے ہزاروں فلسطینی نماز جمعہ کی ادائی کے لیے مسجد اقصیٰ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کو علی الصباح القدس اور آس پاس کے شہروں‌سے فلسطینی قافلوں‌ کی شکل میں مسجد اقصیٰ‌ پہنچنا شروع ہوگئے تھے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے القدس کو فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا ہے۔ جگہ جگہ ناکے اور رکاوٹیں کھڑی کر کے فلسطینیوں کو قبلہ اول میں نماز کی ادائی کے لیے سفر سے روکا جا رہا ہے۔

مقامی فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے نام نہاد سیکیورٹی کی آڑ میں 40 سال سے کم عمر افراد کو القدس میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔

ادھر ایک 45 سالہ فلسطینی نے بتایا کہ اسے عمر کی شرط پوری ہونے کے باوجود مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائی کے لیے آنے سے روک دیا گیا۔

خیال رہے کہ قابض صہیونی ریاست نے بیت المقدس اور اطراف کے شہروں میں بسنے والے فلسطینیوں‌کو مشروط طور پر قبلہ اول میں نماز جمعہ کی ادائی سے روک دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی