سه شنبه 13/می/2025

مسجد اقصیٰ تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے فلسطینی نوجوان گرفتار

جمعہ 24-مئی-2019

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں جماز جمعہ کے خطبے کو سننے کے   مسجد اقصیٰ تک پہنچنے کی کوشش کرنے دسیوں فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

عینی شاہدین نے قدس پریس کو بتایا کہ صہیونی فوج نے مقدس شہر میں فوجی اقدامقت کو سخت کر دیا اور مغربی کنارے کے درمیان سڑکوں کو بلاک کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے دسیوں فلسطینیوں کو زبردستی واپس بھیجا اور نماز جمعہ کے لیے مقبوضہ بیت المقدس میں داخل ہونے والے  متعدد نوجوانوں کو  پرمٹ نا ہونے کو بہانہ بنا کر گرفتار کر لیا ۔

قابض اسرائیلی حکام نے یروشلم میں  40 سال سال سے کم عمر فلسطینی نوجوانوں کو داخلے کو ممنوع قرار دے رکھا ہے جب تک کہ انہیں اسرائیلی انٹیلیجنس کی جانب سے اجازت نامہ جاری نا کیا جائے۔

مختصر لنک:

کاپی