یکشنبه 11/می/2025

لبنان کی سرحد پر سرنگوں کی تلاش کی آڑ میں کھدائیاں

جمعرات 23-مئی-2019

اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد پر بندھ کے روز سرنگوں کی آڑمیں‌کھدائیوں کا نیا سلسلہ شروع کردیا۔ یہ سلسلہ فلسطین ۔ لبنان سرحد پر آج جمعرات کو بھی جاری ہےجس کا مقصد سرحد پر سرنگوں کی موجودگی کا پتا چلانا ہے۔

عینی شاہدین نے لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری مشینری نے فوجی کیمپوں کو ملانے کے لیے سڑک کی کشادگی اور سرنگوں کی تلاش کی اڑ میں مقبوضہ الغجر کی مغربی سمت العباسیہ کے مقام پر  کھدائیوں کا سلسلہ شروع کردیا۔ اسرائیلی فوج نے جگہ جگہ سیمٹ کے بلاک کھڑے کرکے سڑک کی مغربی سمت سے آمد ورفت روک دی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ  کھدائیوں کے دوران اسرائیلی فوج کے ڈرون طیارے بھی مسلسل محو پرواز رہے اور العرقوب کے علاقے میں مسلسل اڑانے بھرتے رہے۔

اسرائیلی فوج نے منگل کے روز کفر کلا کے مقام پر محلہ العبارہ میں کنکریٹ کی دیوار میں موجود آہنی گیٹ کھول دیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے وہاں سے گذرنے والے شہریوں کی جامعہ تلاشی لی۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے دسمبر 2019ء کے اوائل میں لبنان کی سرحد پرحزب اللہ کی سرنگوں کی مسماری کے خلاف جاری آپریشن ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی