چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی بحریہ کی غزہ کے ماہی گیروں پر فائرنگ

جمعرات 23-مئی-2019

قابض اسرائیلی بحریہ نے غزہ کی پٹی کے ساحلی علاقے میں فلسطینی ماہیگیروں اور انکی کشتیوں پر مشین گن سے فائرنگ شروع کر دی۔

اگرچہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے ساحل کے ساتھ ماہی گیری کے علاقے کو 15 ناٹیکل میل تک بڑھا دیا ہے اور ماہی گیروں کو خبردار کرنے کے لیے پانی کی سطح پر تیرنے والے نشان بھی لگادیے ہیں لیکن اس کے باوجود اسرائیلی  بحریہ نے غزہ کے شمال میں بيت لاهيا کے ساحل پر 4 ناٹیکل میل کے اندر فلسطینی ماہی گیروں کے کام کرنے کے دوران ان پر فائرنگ شروع کر دی۔

خوش قسمتی سے فائرنگ کے دوران کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔

ماہی ھیروں کی کمیٹٰی کے مطابق وادی غزہ کے  کنارے سے 12 ناٹیکل میل دور  متعدد اسرائیلی کشتیوں کو دیکھا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی