سه شنبه 13/می/2025

اسرائیلی فوج کی مسجد اقصیٰ پر چڑھائی، نمازیوں کو زبردستی نکال دیا

بدھ 22-مئی-2019

اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر نمازیوں اور روزہ داروں کے خلاف ایک بار پھر وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں قبلہ اول سے بے دخل کر دیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب قابض فوج نے مسجد اقصیٰ میں معتکف دسیوں‌ فلسطینیوں کو وہاں سے بندوق کے زور پر باہر نکال دیا۔ نمازیوں‌ نے رات کھلے آسمان تلے گذاری اور انہیں سحری کے بعد مسجد میں جانے کی اجازت دی گئی۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے قبلہ اول میں نمازیوں کے خلاف یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی جب دوسری جانب یہودی آبادروں کے قبلہ اول میں دھاوے جاری ہیں۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج مسجد اقصیٰ میں‌ نمازیوں کو بے دخل کرنے کی مجرمانہ پالیسی پرعمل پیرا رہتی ہے۔ صہیونی فوج نے ماہ صیام کے آخری عشرے میں فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں تعداد کم کرنے کے لیے سرگرم ہے۔

مسجد اقصیٰ میں رات کو ہزاروں فلسطینیوں‌ نے مسجد اقصیٰ میں نماز تراویح ادا کی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کو فوجی چھائونی میں تبدیل کر رکھا تھا۔ مسجد اقصیٰ اور پرانے بیت میں بڑی تعداد میں اسرائیلی فوج اور پولیس تعینات کی گئی تھی۔

درایں اثناء قابض فوج نے مسجد اقصیٰ پر دھاوے کے دوران سویڈن سےتعلق رکھنے والے ایک مسلمان نمازی کا پاسپورٹ زبردستی چھیننے کے بعد ضبط کرلیا۔ قابض فوج نے چھاپہ مار اشتعال انگیز کارروائی کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

مختصر لنک:

کاپی