جمعه 15/نوامبر/2024

لبنان: تین فلسطینی طلباء کو ترکی میں عالمی مقابلے میں شرکت سے روک دیا

منگل 21-مئی-2019

لبنانی حکومت نے تین فلسطینی پناہ گزین طلباء کو کویت میں چند ماہ بعد ہونے والے ایک علمی مقابلے میں شرکت کے لیے دستاویزات فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کے باعث تینوں فلسطینی طلباء کے مستقبل کے‌ خواب ادھورے رہ گئے ہیں۔

چند ماہ قبل کویت نے بھی بین الاقوامی روبوٹ چیمپئین شپ میں شرکت کے لیے ایک فلسطینی پناہ گزین طالب کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔

لبنان نے تین فلسطینی پناہ گزین طلباء‌ کو ترکی کے شہر انطالیہ میں‌ ہونے والے ذہنی جانچ کے مقابلے میں شرکت  کے لیے جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

تینوں فلسطینی پناہ گزین طلباء محمد سلیمان، عبداللہ الدوخی اور خالد زیاد الکاید کو ترکی سے ویزہ لینے اور انہیں سفری دستاویزات فراہم کرنے سے روک دیا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی پناہ گزین جن جن ملکوں میں مقیم ہیں وہاں کی حکومتوں سے سفری دستاویزات حاصل کرنے کے مجاز ہیں مگر بعض عرب ممالک فلسطینی پناہ گزینوں کو سفری اجازت دینے میں مسلسل ٹال مٹال سے کام لیتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی