چهارشنبه 30/آوریل/2025

مورا: نهر البارد کے رہائشی 2007 کی جنگ کے متاثرین

منگل 21-مئی-2019

حماس کے سینئیر رہنما رأفت مورا نےکہا کہ لبنان میں  نہر البارد پناہ گزینکیمپ کے فلسطینی  رہائشیوں نے جنگ کا حصہنی ہونے کے باوجود جنگ کی قیمت چکائی۔

ایک اخباری بیان میں مورا نے تصدیق کی کہ نہر البارد کے فلسطینی شہری 2007 کی جنگ کے سب سے بڑے متاثرین ہیں جسمیں انکا کیمپ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ نہر البارد جنگ اس وقت شروع ہوئی جب عسکریت پسندووں نے کیمپ کو چھپنے کی جگہ کے طور پر استعمال کیا، انہوں نے مزید کہا کہ جنگ نے کیمپ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا جسمیں  تقریبا 45000 فلسطینی بت گھر ہوئے۔

حماس رہنما نے فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں سکیورٹی اور استحکام پیدا کرنے اور انہیں کسی بھی تنازعے سے دور رکھنے پر زور دیا۔

انہوں نے تصدیق کی کہ کیمپ کے ساتھ بہت سے مکانات کو ابھہ تک تعمیر نہیں کیا جا سکا اور بہت سے رہائشی بہت ہی مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے کیمپ کو مکمل طور پر تعمیر کرنے اور رہایشیوں کی مدد کرنے پر زور دیا تاکہ وہ اپنی زندگیوں کو دوبارہ بحال کر سکیں۔

مختصر لنک:

کاپی