چهارشنبه 30/آوریل/2025

صدی کی ڈیل کامیاب نہیں ہوگی: مشعل

منگل 21-مئی-2019

حماس کی سیاسی بیورو کے سربراہ خالد مشعل نے امریکی انتظامیہ اور اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے صدی کی ڈیل کو قبول کرنے کے لیے چند علاقائی  ممالک کو لالچ دینے کی کوشش کی ہے، انہوں نے کہا کہ اسکا مقصد صرف فلسطینی کاز کا خاتمہ ہے۔

مشعل نے یہ بات استنبول کے ضلعے أيوب  کے  بلدیہ ہیڈکوارٹر میں فلسطین کے دوستوں کی جانب سے منعقد کردی ایک ملاقات میں  ترکی کے  قانون سازوں کے ایک گروپ سے بات چیت میں کہی۔

حماس کے سابق چیف نے کہا کہ کچھ ممالک ترکی اور دوسرے ممالک کے صدی کی ڈیل کے مخالف ہونے سے بے چینی کا شکار ہیں۔

مشعل نے کہا کہ  ترکی جیسے بڑے ملک کے فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہونے سے صہیونی ادارے  بے چینی کا شکار ہیں ، لہذا اسرائیلی لیڈر ترکی اور اسکی قیادت پر تنقید کو کیسے روک سکتے ہیں۔  

انہوں نے تصدیق کی کہ غزہ میں اناضول ایجنسی کے دفتر پر حالیہ اسرائیلی بمباری ترکی کی جانب سے فلسطینیوں کے معاون موقف کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے کے دوسرے رہنماوں کی  منظوری کے باوجود امریکی صدی کی ڈیل کامیاب نہیں ہوگی کیونکہ فلسطینی عوام اور انکی قیادت اس کے خلاف متحد ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی