پنج شنبه 13/مارس/2025

اسرائیلی فوج نے جزیرہ النقب میں بچوں کا پارک مسمار کرنے کا حکم دے دیا

پیر 20-مئی-2019

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ جزیرہ نما النقب میں "رخمہ” کے مقام پر میں واقع بچوں کا پارک مسمار کرنے کا حکم دیا ہے ۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج نے رخمۃ قصبےمیں فلسطینی چلڈرن پارک مسمار کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

سابق رُکن کنیسٹ طلب ابوعرار نے ایک بیان میں‌ کہا کہ صہیونی فوج نے انتقامی سیاست کےتحت رخمۃ میں فلسطینی چلڈرن پارک مسمارکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چلڈرن پارک کی مسماری بچوں‌کے حقوق کو نقصان پہنچانے کی مُجرمانہ کوشش ہے۔

انہوں‌نے کہا کہ ‘ریگفیم’ یہودی تنظیم  اور نام نہاد ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ملوث ہے۔ صہیونی وزیر ارئیل النیہ  نے رخمۃ یہودی کالونی کومسمار کرنے کا حکم دیا تھا۔ ابو عرار نے کہا کہ بچوں‌ کے پارک کی تعمیر میں‌ٹال مٹول  کے بعد اب اسے مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی