فلسطینی خاندانوں کے ایک گروپ کو رامون جیل میں اپنے عزیز و اقارب سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔
ہلال احمر کے ترجمان سهير زقوت نےمرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ کمیٹی سات بچوں سمیت 25 فلسطینی شہریوں کو سفر کی سہولیات مہیا کرےگی جو بیت حانون ( ایریز) گزرگاہ سے گزر کر رامون جیل میں 15 قیدیوں سے ملاقاتکریں گے۔
اسرائیلی جیلوں میں 6000 سے زیادہ فلسطینی جنمیں خواتین ، بچے اور مریض شامل ہیں قید ہیں۔