چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل عالمی بائیکاٹ تحریک کے خلاف سرگرم

اتوار 19-مئی-2019

اسرائیلی اخبارات کے مطابق صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کےلیے سرگرم عالمی تنظیموں کے خلاف اسرائیلی حکومت کروڑوں ڈالر کی رقم صرف کررہی ہے۔

عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت’ نے اپنی رپورٹ میں‌بتایا ہےکہ اسرائیل بائیکاٹ تحریک بالخصوص’بی ڈی ایس’ کی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے اب تک 50 لاکھ 70 ہزار شیکل کی رقم صرف کرچکا ہے۔ یہ رقم اسرائیل کی وزارت برائے پلاننگ کے زیراہتمام صرف کی گئی ہے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت بائیکاٹ تحریک کے لیے سرگرم عالمی تنظیموں کےمتوازی سوشل میڈیا اور دیگر اداروںکو استعمال کررہا ہے۔ انہیں فنڈز فراہم کیے جا رہےہیں تاکہ وہ سوشل میڈیا پر بائیکاٹ تحریک کو متنازع بنانےکے لیے اپنا اثرو رسوخ استعمال کریں۔

ویب سائیٹ ‘عربی 21′ کے مطابق اسرائیلی حکومت تل ابیب کے بائیکاٹ کے لیے کام کرنے والے اداروں کے خلاف سرگرم تنظیموں کو 27 لاکھ شیکل کی رقم صرف کرے گا تاکہ’بی ڈی ایس’ جیسی تنظٍیموں کی سرگرمیوں کو غیر موثربنانا ہے۔

اخباری اطلاعات کے مطابق بیرون ملک موجود اسرائیل نواز ابلاغی اداروں  اور صحافیوں کی طرف سے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کے لیے کام کرنے والےاداروں کے خلاف سرگرمیوں کےلیےفنڈز فراہم کرے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت برطانیہ، فرانس، اٹلی، اسپین، جرمنی، کینڈا، برازیل، ارجنٹائن، میکسیکو، جنوبی افریقا اور امریکا میں موجود اپنے کٹھ پتلیوں کو رقوم فراہم کرکےبائیکاٹ تحریکوں کوغیرموثر اور ان کی مہمات کو غیر فعال بنانےکے لیے مدد فراہم کرے گا۔

 

مختصر لنک:

کاپی