چهارشنبه 30/آوریل/2025

سنہ 1967ء کی جنگ کے بعدالقدس میں فلسطینیوں کی 5 ہزار املاک مسمار

اتوار 19-مئی-2019

قابض صہیونی ریاست نے سنہ 1967ء کی جنگ کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی املاک کی مسماری کے دوران اب تک پانچ ہزار املاک مسمار کی گئی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بین الاقوامی القدس فائویڈیشن کی رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ سنہ 2000ء سے 2017ء تک  فلسطینیوں کی 1700 املاک مسمار کی گئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ فلسطینیوں کی املاک کی مسماری کے لیے یہ بہانہ تراشہ گیا ہے کہ فلسطینیوں نے یہ املاک صہیونی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر تعمیرکی تھیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنہ 1948ء  سے اب تک صہیونی ریاست فلسطینی علاقوں ، جزیرہ سیناء اور وادی گولان میں نہتے عرب اور فلسطینی شہریوں کا وحشیانہ قتل عام کیا گیا۔
سنہ 1967ء کے بعد 2017ء تک 14 یہودی کالونیاں تعمیر کی گئیں۔ مشرقی بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں‌کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار سے زاید ہے۔

اس دوران اسرائیلی فوج نے مشرقی بیت المقدس کا 26 فی صد رقبہ یہودی کالونیوں کے لیے ہتھیا لیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی