اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیف میں یہودی آباد کاروں کو سہولت دینے کے لیے مغربی کفرالدیک میں واقع تاریخی قلعے کی ‘دیرسمعان’ کی ناکہ بندی کرکے فلسطینیوں کو وہاں جانے سےروک دیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے ہفتے کے روز دیرسمعان قلعے کی چاروں اطراف سے ناکہ بندی کی۔ قابض فوج نے فلسطینیوں کو دیر سمعان میں داخل ہونے سے روک دیا۔
عینی شاہدین نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے دیر سمعان کے اطراف میں ناکے لگا کرتاریخی مقام تک فلسطینیوںکی رسائی روک دی گئی۔
ادھر مقامی ذرائع نے بتایاکہ لیشم یہودی کالونی سے بڑی تعداد میں یہودی آباد کاروں نے تاریخی قلعے پر یلغار کی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے یہودی آبادکاروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی۔
خیال رہے کہ قلعہ سمعان اور کفر الدیک کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت یونیسکو نے بین الاقوامی ثقافتی ورثے میں شامل کررکھا ہے۔ دیر سمعان اور دیگر تاریخی 1600 سال پرانے بتائے جاتے ہیں۔