مصر کے جزیرہ نما سیناء میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 47 جنگجو اور 5 مصری فوجی ہلاک ہوگئے۔
مصر کے سرکاری ٹی وی چینل پرنشر کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کو شمالی اور وسطی سیناء میں آپریشن کے دوران 47 تکفیری جنگجو ہلاک ہوگئے۔ آپریشن میں 5 مصری فوجی بھی مارے گئے۔ مصری فوج نے عسکریت پسندوں کے قبضے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ لڑائی میں پانچ مصری فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔
فوج کا کہنا ہے حالیہ ایام میں 1048 مختلف اقوام کے باشندوں اور 158 مطلوب دہشت گردوں کو بیرون ملک جانے سے روکتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔
فوج نے جزیرہ نما سیناء میں دو سرنگیں تباہ کر دیں۔ اس کے علاوہ فوج نے دہشت گردوں کے 29 خفیہ ٹھکانوں کا پتا چلا کر انہیں تباہ کیا جب کہ دہشت گردوں کی طرف سے بچھائے گئے 385 بموں کی بھی نشاندہی کی گئی۔