شنبه 16/نوامبر/2024

بیروت: اقوام متحدہ دفتر کے باہر فلسطینی پناہ گزینوں کے حق میں مظاہرہ

جمعہ 17-مئی-2019

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اقوام متحدہ کے علاقائی دفتر کے باہر فلسطینی شہریوں‌ نے ‘حق واپسی’ کے لیے مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں فلسطینی پناہ گزینوں اورمقامی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ مظاہرہ فلسطین میں یوم النکبہ کے 71 سال پورے ہونے اور فلسطین پر صہیونی ریاست کے قبضے کی مناسبت سے کیا گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عوامی محاذ کے سیاسی شعبے کی رُکن خالدات حسین نے کہا کہ ہم امریکی ۔ صہیونی پروگرام اور عالمی سازشوں کا سامنا ہے۔ امریکا اور صہیونی مل کر قضیہ فلسطین کے خلاف اپنی سازشوں کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاپولر فرنٹ فلسطین کی سیاسی اور عسکری تنظیم ہے جو تنظیم آزادی فلسطین کا حصہ ہے۔ خالدات حسین کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سازش کے خلاف صرف زبانی بیان بازی کے بجائے عملی اقدامات کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا کی طرف سے صدی کی ڈیل کے عنوان سے فلسطین ۔ اسرائیل تنازع کے حل کے لیے ایک نئی اسکیم جاری کی گئی ہے۔  اس منصوبے کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں‌ مگر اس میں فلسطینی مملکت کو تسلیم کرنے کی کوئی تجویز شامل نہیں۔

مختصر لنک:

کاپی