فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے عراق کے نیشنل الائنس کے چیئرمین اور سرکردہ سیاست دان ایاد علاوی کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں انہوں نے الزام عاید کیا ہے کہ غزہ میں مزاحمت کاروں نے خلیجی ممالک کے خلاف استعمال کرنے کے لیے بیلسٹک میزائل حاصل کیے ہیں۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی طرف سے جارہ کردہ ایک بیان میں ایاد علاوی کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین دروغ گوئی قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ ایاد علاوی امریکی اور صہیونی موقف کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ اس طرح کے متنازع بیان دے کر وہ غزہ اور عرب ممالک کے درمیان محاذ آرائی کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔
فلسطینی تنظیموں نے عراقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ایاد علاوی کی غزہ اور فلسطین سے متعلق افترا پردازی کی تحقیقات کرے کیونکہ ان کا بیان فلسطینیوں کے بجائے صہیونی دشمن کی حمایت کرنے مترادف ہے۔