سه شنبه 13/می/2025

اسرائیلی پولیس نے غزہ میں ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ کو گرفتار کر لیا

جمعہ 17-مئی-2019

قابض اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران فلسطینی نواز ڈچ قانون ساز کو گرفتار کر لیا۔

 بحیرہ روم ـ یورپ میں انسانی حقوق کے مانیٹر کے مطابق مسلمان ڈچ ایم پی توناهان كوزو نے  فلسطینی جھنڈا اٹھایا ہوا تھا جب انہیں اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ 

کوزو مسجد اقصیٰ کا دورہ کر کے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہتے تھے ۔ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی کاروائیوں پر برملا تنقید کرتے ہیں۔

2016 میں ہالینڈ کے دورے کے دوران کوزو نے اسرائیلی وزیر اعظم نینجمن نیتن یاہو سے مصافحہ کرنے سے انکار کر دیا تھا 

مختصر لنک:

کاپی