شام میں فلسطینیوں کے ایکشن گروپ نے کہا کہ شام کے شہر حلب میں النيرب پناہ گزین کیمپ میں مزائل حملوں کے دوران 4 بچوں سمیت 9 فلسطینی پناہ گزین شہید ہو گئے۔
ایکشن گروپ کے مطابق اپوزیشن فورسز کی جانب سے کیمپ میں سڑکوں پر چار گائیڈڈ میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں 9 فلسطینی شہید اور بہت سے دیگر زخمی ہو گئے۔
شہدا کی شناخت 10 سالہ أمل سخنيني، 6 سالہ يوسف ابو هارش، محمد الداهودي اور اسکا آٹھ سالہ بیٹا ولید ، 3 سالہ ماسة داهودي ، 1982 میں پیدا ہونے والے احمد الخطيب ، 65 سالہ فاطمة الخطيب ، 70 سالہ محمود السعدي اور احمد ابو هاشم کے ناموں سے ہوئی۔
میزائل حملوں میں تین بچوں سمیت بہت سے فلسطینی زخمی ہوئے۔