جمعه 15/نوامبر/2024

حکومت میں‌ شمولیت کے لیے لائبرمین کا غزہ پر جنگ مسلط کرنے کا مطالبہ

منگل 14-مئی-2019

اسرائیل کے سابق وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین نے حکومت میں‌ شمولیت کے لیے غزہ کی پٹی کے عوام سے سختی سے نمٹنے کی شرط عاید کی ہے۔

عبرانی میڈیا کے مطابق ‘اسرائیل بیتنا’ کے ایک اجلاس سے خطاب میں لائبرمین نے کہا کہ جب تک انہیں اس بات کی گارنٹی نہیں مل جاتی کہ نئی حکومت غزہ کی پٹی کے فلسطینی مزاحمت کاروں سے سختی سےنمٹے گی اس وقت تک وہ حکومت میں شامل نہیں ہوں گے۔

انہوں کہا کہ حکومت کو غزہ کی پٹی کے حوالے سے سابقہ فیصلوں پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ نئی حکومت کو غزہ کے معاملے سے سختی سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کرنا ہوں‌ گے۔

خیال رہے کہ سابق وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین گذشتہ برس حکومت سے یہ کہہ کر الگ ہوگئے تھے حکومت غزہ کی پٹی پر نئی جنگ مسلط کرنے کے بجائے فلسطینی مزاحمت کاروں کو ڈھیل دے رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی