چهارشنبه 30/آوریل/2025

اقوام متحدہ، قطر کا غزہ کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

منگل 14-مئی-2019

مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نیکولائے میلاڈینوف اور فلسطین میں قطر کے سفیر نے جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں غزہ میں حالیہ جنگ کے بعد امن وامان کی صورت حال اور علاقے میں انسانی مسائل پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نمائوں کا غزہ میں شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق کیا۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے سوموار کے روز غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران قطری سفیر اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے قائم کردہ دوحہ کی کمیٹی کے چیئرمین محمد العمادی کے دفتر میں ملاقات ہوئی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں قطری حکومت نےغزہ کی پٹی اور غرب اردن کےعوام کے لیے 40 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان میں سے 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی رقم غزہ کے جنگ زدہ شہریوں کی بحالی پر صرف کی جائے گی۔

اس موقع پر اقوام متحدہ کے مندوب نے کہا کہ عالمی ادارہ غزہ میں اسرائیل کی مسلط کی گئی ناکہ بندی ختم کرنے، فلسطینیوں کی صفوں میں اتحاد کے قیام اور غزہ میں شہریوں کی معاشی مشکلات کے حل میں ان کی مدد کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ غزہ میں صحت، پانی، بجلی، توانائی اور دیگر شعبوں میں بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔ انہوں نے قطر کی طرف سے فلسطینیوں کے لیے مالی امداد کےاعلان کو سراہا اور کہا کہ عالمی ادارہ قطر، ناروے اور سوئٹرزلینڈ جیسے دوست ممالک کے ساتھ مل کر فلسطینیوں‌ کی مالی مدد کرے گا۔

مختصر لنک:

کاپی