چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل کا بیت المقدس میں دو میگا تعمیراتی منصوبوں کا اعلان

منگل 14-مئی-2019

اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کے لیے دو نئے تعمیراتی منصوبوں کا اعلان کیا ہے جن میں یہودی آباد کاروں کے لیے مزید سیکڑوں مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔

عبرانی ٹی وچینل 7 نے اپنی رپورٹ میں القدس میں صہیونی حکومت نے نئے تعمیراتی منصوبوں کو ‘میگا پروجیکٹس’ قرار دیا ہے۔

ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق گیوات مشفات یہودی کالونی کے شمال میں ایک نیا تعمیراتی منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے جس میں 706 تعمیراتی یونٹ شامل ہیں۔ ان میں رہائشی اور تجارتی مراکز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ یہودی آبادکاروں‌ کے لیے کھلا علاقہ بھی رکھا جائے گا جس میں وہ اپنی مرضی سے تعمیرات کرسکیں گے۔

 تعمیراتی منصوبوں کا اعلان اسرائیلی وزارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی طرف سے کیا گیا ہے۔ النبی یعقوب کالونی میں پانچ عمارتیں مسمار کر کے ان کی جگہ 13، 14، 15 منزلہ چار نئی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی جن میں 235 رہائشی یونٹ تیار کیے جائیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی