غزہ کی پٹی میں بجلی سپلائی کی کمپنی نے کہا کہ پاور پلانٹ میں تیسری ٹربائن لگانے کے بعد بجلی سپلائی پروگرام میں روزانہ کی بنیاد میں بہتری آرہی ہے۔
کمپنی کے عوامی تعلقات کے ڈائریکٹر محمد ثابت نے کہا کہ تیسری ٹربائن کے چلنے سے غزہ کے تمام علاقوں میں بجلی کی سپلائی کے پروگرام میں بہتری آئی ہے۔
غزہ میں سرحدی راہداریوں سے ایندھن کی ترسیل میں رکاوٹ کے بعد حالیہ اسرائیلی جارحیت کے دوران تیسری ٹربائن نے کام کرنا بند کردیا تھا ۔