چهارشنبه 30/آوریل/2025

مسجد اقصیٰ‌کے ڈائریکٹر الشیخ عمر الکسوانی کو طلبی کا نوٹس جاری

اتوار 12-مئی-2019

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر اور ممتاز عالم دین الشیخ عمرالکسوانی کو پولیس سینٹر میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق  اسرائیلی پولیس کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر الشیخ عمرالکسوانی کو پرانے بیت المقدس میں واقع القشلہ حراستی مرکز میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ان کی طلبی ایک ایسےوقت میں عمل میں لائی گئی ہے قابض فوج مسجد اقصیٰ کےانتظامی عہدیداروں، سدانہ اور حفاظتی عملے کی بلا جواز گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔

اسرائیلی پولیس کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر کی گرفتاری کا نوٹس ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا  ہزاروں فلسطینی مسجد اقصیٰ‌میں نماز جمعہ کی ادائی کے لیے پہنچ رہے تھے۔

 

مختصر لنک:

کاپی