قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مسجد اقصیٰ میں گھس کر نمازیوں اور روزہ داروں کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس کےنتیجے میں 12 فلسطینی نمازی زخمی ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر نمازیوں کو جبرا گھسیٹ مسجد سے باہر نکالا اوران پر وحشیانہ تشدد کیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نماز تراویح میں مصروف نمازیوں پر وحشیانہ تشدد کیا اورنمازیوں کو ان کی نماز کے دوران گھیسٹ کرتشدد کانشانہ بنایا۔
مقامی فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج جوتوں سمیت مسجد اقصیٰ میں گھس گئی اور انہیں مسجد میں گھس کر تشدد کانشانہ بنایا۔