جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ‌کے نمازی کھلی سڑک پر رات بسرکرنے پر مجبور

اتوار 12-مئی-2019

اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر نمازیوں ، روزہ داروں اور معتکفین کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 12 فلسطینی نمازی زخمی ہوگئے۔ قابض فوج نے مسجد میں اعتکاف کرنےوالے 50 فلسطینیوں اور سیکڑوں دیگر نمازیوں کو گھیسٹ کر مسجد سے باہر نکال دیا۔

مسجد سے باہر نکالےگئے فلسطینیوں‌ نے پرانے بیت المقدس میں حارۃ السعدیہ کےمقام پر الحمراء مینار کے پاس رات بسرکی۔ اسرائیلی فوج نے رات گئے مسجد اقصیٰ میں گھس کرسیکڑوں فلسطینی نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر انہیں مسجد سےنکال دیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینی نمازیوں پر اس وقت تشدد کیا جب نمازی مسجد میں تراویح اور عشاء کی نماز ادا کررہے تھے۔

 

مختصر لنک:

کاپی