مصری سیکیورٹی حکام کا اعلیٰ سطحی وفد تل ابیب میں صہیونی حکام کے ساتھ بات چیت کے بعد غزہ پہنچ گیا ہے جہاں وہ فلسطینی مزاحمتی قیادت کے ساتھ بات چیت کرے گا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق مصری وفد میں انٹیلی جنس کے فلسطینی امور کے سربراہ میجر جنرل احمد عباس کامل اور سیکرٹری انٹیلی جنس احمد فاروق شامل ہیں۔
اس دورے کا مقصد فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیلی حکام کے درمیان طے پائی جنگ بندی کےامور کو آگے بڑھانا ہے۔
خیال رہے کہ مصری حکام نے یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب حال ہی میں اسرائیلی فوج نے 27 فلسطینیوں کو شہید 200 کے قریب کو زخمی ہوگئے۔