یورپی ملک بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں براعظم یورپ میں فلسطینی کے زمینی حالات کی عکاسی کےلیے سب سے بڑی تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی حق واپسی نیٹ ورک کے زیراہتمام منعقدہ نمائش میں فلسطین کے مقدس مقامات، تاریخی مقامات، اسرائیل کی دیوار فاصل، فلسطینی فوکلور، ثقافت، ماکولات اور القدس کی 20 مشہور پینٹنگز کی تصویری نمائش کی گئی ہے۔ فلسطینیوں سے یکجہتی کی اس منفرد سرگرمی کو صوفیہ سٹی اور بلدیہ کی طرف سے بھرپور تعاون فراہم کیا گیا۔
یہ تصویری نمائش بلغاریہ کے ثقافتی برج پر صوفیہ کے وسط میں لگائی گئی۔