دوشنبه 12/می/2025

مسجد اقصیٰ میں آنے والے روزہ داروں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 6 زخمی

جمعہ 10-مئی-2019

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے باب العامود کے سامنے مسجداقصیٰ میں نماز جمعہ کے لیے آنے والے فلسطینیوں‌ پر اندھا دھند گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں کم سے کم چھ روزہ دار زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوج نے مسجد اقصیٰ کے قریب فلسطینیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں پر آنسوگیس کی شیلنگ بھی کی۔

ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 6 فلسطینیوں میں 4 کو شدید زخمی ہونے کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر دھاتی گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ٹانگوں اور جسم کے دیگر حصوں میں‌ چوٹیں آئیں۔

مختصر لنک:

کاپی