چهارشنبه 30/آوریل/2025

روزے کے 6 حیرت انگیز فواید

جمعرات 9-مئی-2019

روزے کے شمار طبی فواید کے ساتھ ساتھ اس کے ان گنت روحانی اور نفسیاتی فواید ہیں۔ صحت کےامور پر معلومات شائع کرنے والی ویب سائیٹ Realbuzz  کے مطابق روزے کے چھ عظیم الشان فواید ہیں۔

روزے کے چھ طبی فواید میں درج ذیل ہیں۔

1۔ روزہ انسانی دماغ کی صلاحیت کو زیادہ بہتر اور فعال بنانے میں مدد دیتا ہے۔ روزے کی حالت میں انسانی دماغ کے بیرونی اعصابی اشارے زیادہ طاقت ور ہوتے ہیں جو دماغ اور یاداشت کی صلاحیت کو بہتر بناتے ہیں۔

2۔ روزہ بری عادتوں سے پرہیز کا ذریعہ ہوتا ہے۔ برطانوی ماہرین کے مطابق روزہ دار تمباکو نوشی جیسی بری عادتوں سے بچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔اس طرح روزہ جسمانی صحت اور فٹنس کی بہتری میں بھی معاون ہے۔

3۔خون میں کولیسٹرول کی مقدار میں کمی روزے کے اہم فواید میں شمار کی جاتی ہے۔

4۔ بھوک کی دائمی اشتہا کوکنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔ روزہ دار خود کو زیادہ وقت تک بھوک کا عادی رکھ کر خود بھوک کو کنٹرول کرنے میں معاون ہوتا ہے۔

5۔ روے کے فواید میں جسم میں زہر سے نجات بھی شامل ہے۔ روزہ جسم میں موجود زہر کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے اور جسم کو فالتو زہریلے مادوں سے پاک کرتا ہے۔

6۔ روزے کا چھٹا اوراہم ترین فائدہ غذائی عناصر کو زیادہ  سے زیادہ جسم میں جذب کرنے کا موقع فراہم کرنے کی صورت میں سامنے آتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی