جمعه 15/نوامبر/2024

القدس میں یہودی آباد کاروں کا فلسطینیوں‌ پر تشدد، متعدد فلسطینی گرفتار

جمعرات 9-مئی-2019

فلسطین کے شہر مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے قریب اور اندرون شہر میں یہودی آبادکاروں‌ نے فلسطینی روزہ داروں پر وحشیانہ تشدد کیا۔ اطلاعات کے مطابق یہودی آباد کاروں‌ کے ایک ڈنڈہ بردار گروپ نے عقبہ السرایا کے مقام پر یہودی آبادکاروں نے فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد کیا۔

‘قدس پریس’ نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ یہودی آباد کاروں جمعرات کو علی الصباح عقبہ السرایا کے مقام پر فلسطینیوں‌ کے خلاف اشتعال انگیز حرکت کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں پر تشدد کیا اور مختلف مقامات پر موجود فلسطینی پرچم اتار پھینکے۔

یہودی آباد کاروں کی طرف سے القدس کے فلسطینی روزہ داروں کو تشدد کے ساتھ ساتھ گالم گلوچ کا نشانہ بنایا۔

ادھر اسرائیلی پولیس نے غرب اردن میں تلاشی کے دوران متعدد فلسطینی نوجوانوں کو حراست لینے کے بعد انہیں ‘القشلہ’ حراستی مرکز میں منتقل کر دیا۔

مختصر لنک:

کاپی