فلسطینی ذرائع نے انکشاف کیا کہ مصری سکیورٹی وفد بیت حانون گزرگاہ سے گزر کر غزہ کی پٹی میں پہنچے گا ۔
ذرائع کے مطابق مصری ایٹیلیجنس کا اعلیٰ سطحی وفد غزہ میں تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں اہم فلسطینی دھڑوں کے ساتھ بات چیت کے لیے غزہ کا دورہ کرے گا ۔
بات چیت کے دوران اقوام متحدہ ، مصر اور قطر کی کوششوں سے ہونے والی مصالحت کو غزہ پر نافذ کرنے کے متعلق بات چیت کی جائے گی ۔