دوشنبه 12/می/2025

اسرائیلی فوج نے غزہ کو ایندھن کی سپلائی بحال کردی

بدھ 8-مئی-2019

اسرائیلی حکام نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کو ایندھن کی سپلائی بحال کردی۔ رات گئے اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ غزہ کو ایندھن کی سپلائی بحال کردی گئی ہے۔

اسرائیل کے عبرانی ریڈیو کے مطابق صہیونی حکام نے جنوب مشرقی غزہ میں کرم ابو سالم گذرگاہ کے راستے ایندھن کی تمام اقسام غزہ لے جانے کی اجازت دے دی ہے۔

اسرائیلی فوج نے گذشتہ ہفتے کے روز غزہ کے علاقے پر وحشیانہ جارحیت کے بعد غزہ کو ایندھن کی سپلائی بند کردی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے  سےسوموار کی صبح تک اسرائیلی فوج نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کی۔ فضائی اور زمینی حملوں‌میں 28 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔ فلسطینی مزاحمت کاروں‌نے سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں صہیونی ریاست کی تنصیبات پرمیزائل اور راکٹ حملے کیے جن میں چار یہودی آباد کار ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے تھے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی بمباری کے دوران 4 خواتین جن میں دو حاملہ تھیں اور دو شیر خوار بچوں سمیت 154 فلسطینی زخمی ہوئے جب کہ فلسطینیوں کے میزائل حملوں‌میں 4 یہودی ہلاک اور 130 زخمی ہو گئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی