قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں تلاشی کےدوران ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لینے اور اس کے قبضے سے ‘ام 16’ رائفل قبضے میں لینے کا دعویٰکیا ہے۔
صہیونی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک گھر میں تلاشی کے دوران فلسطینی نوجوان کو گرفتار کیا اور اس کے گھر سے ایک رائفل بھی برآمد کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروںپر حملوں اور دیگر مزاحمتی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔
گرفتار فلسطینی مزاحمت کار کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔